۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا امانت حسین

حوزہ/ صوبہ بہار کے دونوں مشہور عالم  دین نےتمام مسلمانوں کی طرف سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی صاحب سے اپیل کی ہے کہ ملک کے غدار وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم صادر کریں تاکہ ہوری دنیا میں بھارت کی بگڑتی ہوئی تصویر پھر سے اپنا مقام حاصل کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پٹنہ/ شاتم رسول مقبول وسیم رشدی کی حالیہ ہرزہ سرائی پر شدید رنج والم اور سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوے ایران کے مذہبی شہر قم سے مولانا سید مراد رضا رضوی صدر محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ وسیم رشدی کو ہوا دینے والے سامراجی مزاج افراد بہت بڑے دھوکہ میں ہیں، شاتم رسول مقبول وسیم رشدی کی پشت پناہی سانپ کو دودھ پلانے کی طرح ہے۔ سانپ کو جتنا ددودھ پلائیے گا وہ اپنی فطرت کے مطابق  دودھ پلانے والے کو ضرور ڈسے گا.جو شخص امن وامان کے دین,اسلام کا وفا دار نہیں ہوا وہ خوف کے مارے کسی کی اغوش میں بیٹھ کر کب ان کا وفا دار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاتم رسول مقبول وسیم ملعون کو یہ سمجھانا چاہیے کہ غیبی پنجہ اسے عنقریب اپنی زد میں لے کر چباے ہوے بھوسے میں تبدیل کر دے گا.جس پیکر رحمت کی شان میں  وسیم ملعون نے ہتک أمیز گستاخی کی جسارت کی ہے اس کا وارث  عنقریب عبرتناک انتقام کے ذریعے اس کا خاتمہ کر دے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اس شاتم رسول صلعم نے اپنے اس رکیک عمل سے دنیاے انسانیت کوخون کے آنسو رلایا ہے۔ مرسل اعظم ساری انسانیت کے لیے رحمت ہیں اور رحمت کی شان میں گستاخی کرنے والا لعنت کا مستحق ہےاور قوی غیبی طاقت ایسے شاتم کو نیست ونابود کر دیتی ہے۔

دوسری طرف مجلس علما وخطبا امامیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹر سید امانت حسین نے اپنے غم و غصے اور نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ سورج کو آنکھیں دکھانے والا خود اندھا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو گالی دینے والے وسیم رشدی نےخورشید رسالت کو آنکھ دکھا نے کی ناکام کوشش کی ہے جو عنقریب اس کی روح کی طرح اس کی انکھ کو نابینا کرتے ہوے اس کے سارے وجود کو خاکستر کر دے گی۔

مولانا امانت حسین نے بلا تفریق مذہب وملت ملی پیمانہ پر صوبائی طور پر اس ملعون کے خلاف F.I.Rکی تحریک چلانے کی اپیل کی ہے.ساتھ ہی ساتھ سامراج کے الہ کار افراد کو بھی ہمدردانہ  مشورہ دیا ہے کہ اس قسم کی نازیبا حرکت کے ذریعےملک کی امن وسلامتی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرین

قابل ذکر ہے کہ صوبہ بہار کے دونوں مشہور عالم  دین نےتمام مسلمانوں کی طرف سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی صاحب سے اپیل کی ہے کہ ملک کے غدار وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم صادر کریں تاکہ ہوری دنیا میں بھارت کی بگڑتی ہوئی تصویر پھر سے اپنا مقام حاصل کرے۔ اگر ہمارے وزیر اعظم نے اس قسم کے غداروں کی لگام کسنے کا سخت ارادہ نہیں کیا تو ہھر ہندوستان جیسا امن وامان اور سب کے عقائد کا احترام کرنے والا ملک ساری دنیا مین بد نام ہو جائے گا,اس طرح ائندہ نسلیں اس بد نامی کا ذمہ دارانہی لوگوں کو قرار دیں گی جنہوں نے طاقت وقدر کے باوجود ملک کی سالمیت کی حفاظت نہیں کی بلکہ کھلے عام ملک کے غداروں کو ہرزہ سرائی کے لیے آزاد چھوڑ دیا۔

یہ ملک سب کا اور "سب کا ساتھ سب کا وکاس"کاتقاضا ہے کہ کسی  کے مذہبی جذبات کی کھلے عام توہین کرنے والے پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .